بنگلورو: (ایجنسی)
کرناٹک کے بیلگاوی میں ہفتہ کے روز ایک شخص تلوار جیسا تیز دھار ہتھیار لے کر چرچ میں گھس گیا۔ اس سے وہاں ہلچل مچ گئی۔ اندر موجود فادر فرانسس ڈی سوزا باہر بھاگے اور حملہ آور ان کے پیچھے بھاگا۔ تھوڑی دیر بعد بدمعاش بھاگ گیا۔ چرچ کے اردگرد سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کا اجلاس پیر سے بیلگاوی میں ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران انسداد تبدیلی بل بھی پیش کیا جانا ہے، جس پر چرچ نے اعتراض کیا ہے۔
منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھ میں ہتھیار لیے پجاری کا پیچھا کر رہا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، ’’چرچ کے اردگرد سیکورٹی کا گھیراؤ کر دیا گیا ہے۔ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بنگلورو آرک ڈائیوسیز کے ترجمان جے اے کنتھراج نے اس واقعہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔