طالبان نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبر غان پرقبضہ کر لیا۔
افغان صوبے جوزجان کے ڈپٹی گورنر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے جوزجان کے دارالخلافہ شبرغان پر طالبان کے حملے کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شبرغان طالبان کے کنٹرول میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔
طالبان نے گزشتہ روز صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا تھا۔