نئی دہلی:(ایجنسی)
ہندوستانی زبانوں اردو، ہندی اور بنگالی کو اس سال پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں شامل کیا گیا ہے۔
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ میں ہندوستانی زبانوں کو دیے گئے اس اعزاز کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ اردو کا جادو آج بھی جاری ہے۔