حماس کی جانب سے غزہ پٹی کے اندر سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے کریم شالوم کراسنگ کو بند کر دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کو حماس کا ’ماؤتھ پیس‘ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں اس کی نشریات بند کردی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہا کہ کریم شالوم کراسنگ پر حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں خوراک اور طبی سامان سمیت انسانی امداد پہنچانے کے چند راستوں میں سے ایک کرم شالوم کراسینگ ہے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کرم شالوم کراسینگ پر اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق جنوبی غزہ میں رفح کراسنگ کے قریب ایک علاقے سے کرم شالوم کراسینگ پر 10 میزائل داغے گئے ہیں۔
آئی ڈی ایف کا کہنا کہ یہ میزائل ایک شہری پناہ گاہ سے 350 میٹر کے فاصلے سے فائر کیے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جوابی کارروائی میں لانچر اور قریب ہی موجود ایک ملٹری سائٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔