نئی دہلی:(ایجنسی)
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 16 اپریل کو جہانگیرپوری تشدد کیس میں مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ای اے این ایس نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تازہ ترین گرفتار افراد، جن کی شناخت جعفر اور باب الدین کے نام سے ہوئی ہے، ایک جلوس کے دوران تشدد کو منظم کرنے میں ملوث پائے گئے۔
واضح رہے کہ 16 اپریل کو جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران شدید فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوئے۔