رامپور(آر کے بیورو)
سٹی مجسٹریٹ اور سٹی افسران کی صدارت میں تھانہ کوتوالی، رام پور کے احاطے میں شہر کے امام اور دیگر معزز علماء کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ معزز ہائی کورٹ اور حکومت کی منشاء کے مطابق شہر کے امام اور علماء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ الوداع جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مسجد کے احاطے میں ادا کی جائیں گی، کوئی شخص سڑک پر نماز نہیں پڑھے گا۔ اور مسجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر بھی معیارکے مطابقمناسب ڈیسیبل کا رہے گا ۔
ہائی کورٹ اور حکومت کی منشا کا احترام کرتے ہوئے شہر کے امام اور جامع مسجد کے امام کے ذریعہ رامپور کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ الوداع جمعہ اور عید کی نماز مسجد احاطے میں ہی ادا کریں۔ سڑک پر کوئی شخص نماز نہ پڑھے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اپنے محلے کی مساجد میں ہی نماز ادا کریں۔ اس طرح شہر امام اور جامع مسجد کے امام کے ذریعہ گنگا جمنی تہذیب کی ایک بہترین مثال پیش کی گئی۔