لکھنؤ:(ایجنسی)
پہلے مرحلے میں جن وزراء کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے ان میں میرٹھ سے دنیش کھٹک، غازی آباد سے اتل گرگ، بلند شہر سے انیل شرما، شاملی سے سریش رانا، متھرا سے لکشمی نارائن اور شری کانت شرما، علی گڑھ سے سندیپ سنگھ، کپل دیو اگروال شامل ہیں۔
غازی آباد شہر سے اتل گرگ اتل گرگ نے 2017 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا اور یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر بنے۔ 2017 میں اتل گرگ کا مقابلہ بی ایس پی سے تھا۔ انہوں نے بی ایس پی کے سریش بنسل کو 70 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ ویش کی اکثریت والی یہ سیٹ گزشتہ دو انتخابات سے بی جے پی کے کھاتے میں ہے۔ اس بار بھی اتل میدان میں ہیں۔ اتل گرگ اس بار 2017 کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار ہیں۔
سریش رانا سریش رانا، جن کا شمار بی جے پی کے قدرآور ایم ایل اے میں ہوتا ہے، شاملی کی تھانہ بھون سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ وہ یوگی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔