علی گڑھ : (ایجنسی)
گورکھپور پولیس پر وصولی کے چکر میں قتل کا الزام لگا تو ڈی ایم سے لے کر سی ایم یوگی تک حرکت میں آئے، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے خود کہاکہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ محسوس ہواکہ سخت پیغام دیا جا رہاہے ، کچھ بدلے گا، لیکن علی گڑھ سے ایسا معاملہ آیا ہے جو بتاتا ہے کہ کچھ نہیں بدلا ہے۔
دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ بلندشہر کوتوالی میں تعینات انسپکٹر اجے کمار نے عہدیداروں کو بتائے بغیر علی گڑھ میں چھاپہ مارا۔ رپورٹس کے مطابق صنعتکار کے خلاف تھانہ ہردو گنج میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھا، جس کے بعد ملزم انسپکٹر نے خود کوسٹی کوتوالی بتا کر علی گڑھ کے ایک صنعتکار کو اسکارپیو میں ڈالا اور پٹائی کی ۔ آئی جی رینج میرٹھ پروین کمار کے نوٹس میں معاملہ آیا تو ملزم انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ۔
ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جمعرات کو علی گڑھ ضلع کے ہردو گنج تھانہ علاقے کے محلہ تالان نگری میں دبش دی تھی۔ پولیس نے صنعتکار ابھیشیک تیواری کو ان کی فیکٹری سے اٹھاکر اپنی اسکارپیو میں ڈال کر سڑکوں پر گھماتی رہی ۔
رپورٹس کے مطابق تین پولیس اہلکاروں نے مل کر پٹائی کی اور 40 منٹ بعد علی گڑھ میں چھوڑ کر چلے گئے ۔
متاثرہ ابھیشیک تیواری نے اجے کمار سمیت تینوں کو نامزد کرتے ہوئے تھانہ ہردو گنج میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔ جمعہ کو تاجروں کا ایک نمائندہ وفد آئی رینج پروین کمار سے ملاقات کی اور معاملہ کی شکایت کی ۔ معاملہ میں آئی جی رینج نے ایس ایس پی سنتوش کمار سےمتعلقہ رپورٹ مانگی تھی۔ آئی جی رینج میرٹھ پروین کمار کے حکم پر فوری طور پر معطل کردیا گیا ۔
واضح رہےکہ گورکھپور میں پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے ہوٹل میں مقیم ایک تاجر منیش گپتا کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔