لکھنؤ:
اترپردیش میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔یوپی کےاسکول بھی کووڈ 19-پروٹوکول کے ساتھ 16 اگست سے کھلیں گے ۔ بتادیں کہ ملک کی کئی ریاستوں میں دو اگست سے اسکول کھولے جاچکے ہیں ۔ اسکول کھولنے کو لے کر لوک بھون میں یوگی کے ساتھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی میٹنگ ہوچکی ہے ۔میٹنگ ڈپٹی سی ایم دنیش شرما بھی شامل ہوئے۔
اتر پردیش کے تمام اسکول کووڈ- 19 پروٹوکول کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ طالب علموں کے لیے سماجی دوری کے ساتھ ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ یوپی میں طلبہ کو اسکول آنے کے لیے ان کے سرپرستوں کی تحریری رضامندی ضرور دینی ہوگی ۔ بغیر رضامندی لیٹر اسکول میں انٹری نہیں دی جائے گی۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں طویل عرصے کے بعد پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کو کھولا گیا ہے ۔ پنجاب میں پرائمری سے لے کر سیکنڈری تک کی کلاسز کے اسٹوڈنٹس کو لیے آج (پیر ) یعنی 2اگست سے اسکول کھول گئے ہیں۔ وہیں اتراکھنڈ ،جھارکھنڈ میں بھی اسکول کالج ایک بار پھر طلبا سے گلزار ہورہے ہیں۔
اسکولوں میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ طلباسے لے کر تدریسی عملے تک ، سبھی ماسک پہنے اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ حکم کے مطابق اسکولوں کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسکول میں تھرمل اسکریننگ اور ہینڈ سینیٹائزیشن کے بعد ہی طلبا کو کلاس میں انٹری دی گئی ہے ۔
وہیں پنجاب کے اسکولوں میں پری – پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری تک تمام کلاسز پہلے کی طرح (فیزکل ڈھنگ سے ) چلائی جائیں گی ۔ اسکولوں کا وقت صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رہے گا ۔ اسکول میں کلاسز آف لائن موڈ میں لیں گی۔ وہیں چھتیس گڑھ میں دسویں اور بارہویں جماعت کے سرکاری اور نجی اسکول آج (پیر) 2 اگست سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ دوبارہ کھل گئے ہیں۔