وارانسی :
اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے اسدالدین اویسی کو کانگریس نے جھٹکا دے دیا ہے۔ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی کے تقریباً دو درجن لیڈرکانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کی وارانسی کی پوری کی پوری ضلع یونٹ ہی کانگریس میں شامل ہو گئی ہے ۔
وارانسی میں کچہری واقع اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع دفتر پر ریاستی سکریٹری امان اختر کی قیادت میں پوری ضلع یونٹ نے کانگریس میں انضمام کرلیا ہے ۔اس موقع پر تقریباً دو درجن سے زیادہ ضلع ایگزیکٹیو کے ممبر نے اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم کےہاتھوں کانگریس کی رکنیت کاصل کی۔
اے آئی ایم آئی ایم چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے امان اختر کے علاوہ ضلع صدر زاہد خان ، ضلع تنظیم کے وزیر ماجد صدیقی ، میڈیا انچارج عارف صدیقی ، ضلع سکریٹری معین الدین انصاری ، ضلع خاتون صدر قیصر جہاں سمیت 25 کے قریب ارکان موجود ہیں۔
سب کو کانگریس کی رکنیت دنے کے بعد شاہنواز عالم نے کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو تمام طبقات اور سبھی سماج کو لے کر ریاست اور ملک کی ترقی کر سکتی ہے۔ پچھلے دو سالوں سے جس طرح پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے اتر پردیش کی سڑکوں پر جدوجہد کی ہے ، اس کا نتیجہ ہے کہ اترپردیش کے نوجوان اور ہر طبقہ کانگریس کی طرف دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرینکاکی قیادت میں کانگریس کی سرکار بننے جاری ہے ۔