نئ دہلی :ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سی ای او بننے کے بعد سے، ایک کے بعد ایک تبدیلی کرتے جارہے ہیں۔ مسک ابھی تک کمپنی کے اسٹاف میں 50 فیصد تک کی کمی کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ ٹوئٹر میں کچھ نئے فیچر بھی جوڑ رہے ہیں۔ ایسے میں امید کی جارہی ہے، کہ مسک ٹوئٹر پر غلط اور اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے والوں کے لیے ورچول جیل کا فیچر لاسکتے ہیں۔ دراصل، ورچول جیل کا آئیڈیا ایک یوزر نے ایلون مسک کو دیا ہے۔
جس پر ایلون نے حامی بھری ہے۔یو آییڈیا واقعی بہت دلچسپ ہے۔ نیوز 18نے یہ دلچسپ خبر دیتے ہوے بتایا کہ تجویز کے مطابق اگر کوئی ٹوئٹر یوزر، ٹوئٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتا پایا جاتا ہے، تو ٹوئٹر کی طرف سے اس کی پروفائل پکچر پر جیل کا ٓائیکان بن جائے گا۔
جس کے بعد وہ یوزر کوئی ٹوئٹ نہیں کرپائے گا۔ نہ ہی کسی کی پوسٹ پر لائیک اور کمنٹ کر پائے گا۔ ساتھ ہی یوزر کو یہ بھی بتایا جائے گا، کہ اکاونٹ کو جیل سے کب فری کیا جائے گا۔ اگر ایسا ورچول فیچر آتا ہے تو۔ ابھی یہ صرف ایک ٹوئٹر یوزر کی طرف سے تجویز ہے۔ جس کے لیے ایلون مسک نے حامی بھری ہے۔یہی نہیں یوزرز کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوۓ مسک یو ٹیوب جیسی سروس شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں