وارانسی :(ایجنسی)
وارانسی کی گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کے دعوے کے بعد عدالت نے اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وارانسی کی عدالت نے ضلع مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ اس جگہ کو فوری طور پر سیل کر دیں جہاں سے شیولنگ ملاہے اور کسی بھی شخص کو وہاں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور سی آر پی ایف کو دی گئی ہے۔
عدالت نے افسران کی ذاتی ذمہ داری بھی مقرر کر دی ہے۔ وارانسی کی عدالت نے اپنے حکم میں کہا، ’ضلع افسر، پولیس کمشنر اور سی آر پی ایف کمانڈنٹ کو حکم دیا جاتا ہے کہ جس جگہ کو سیل کیا گیا ہے اس کی حفاظت اوردیکھ بھال کے لیے مذکورہ بالا تمام افسران ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔‘