کابل :افغان حکومت نے طالبان کے پہلے امیر ملا عمر کی قبر پر جانے کیلئے عام افراد کو اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ملا محمد عمر کی آخری آرم گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور 9 سال بعد ان کی تدفین کا مقام بتادیا۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان کے پہلے امیر ملا محمد عمر کی قبر کا احاطہ عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امارات اسلامیہ کے سربراہ اور کابینہ کے ارکان نے امارات اسلامیہ کے سابق رہنما ملا محمد عمر کے مزار پر حاضری دی۔ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضے اور قبر کو نقصان پہنچنے کے خدشے پر قبر کا مقام خفیہ رکھا گیا تھا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملا محمد عمر کی قبر صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں ہے۔خیال رہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات 2013 میں ہوئی تھی