کابل:
طالبان نے تقریباً پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امیراللہ صالح ملک چھوڑ چکے ہیں ۔ ایسے میں اب افغانستان کا اقتدار کن طالبان لیڈروں کے ہاتھ میں آئےگا۔ اسوا ل کے جواب میں جن دو ناموں پر سب سے زیادہ بحث ہے وہ ہیں ملا عبدالغنی برادر اور ہبت اللہ اخوندزادہ ۔ کون ہیں یہ دونوں لیڈر اور طالبان کے اندر ان کا کیا رول رہا ہے ؟
ملا عبدالغنی برادر:
ملا عبدالغنی ان چار لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1994 میں طالبان کا قیام کیا تھا۔ سال 2001 میں جب امریکہ کی قیادت میں افغانستان پر ہوئے حملے میں طالبان کو اقتدار سے برطرف کیا گیا تھا تب وہ نیٹو افواج کے خلاف مخالفین کے سربراہ بن گئے تھے ۔
ہیبت اللہ اخوندزادہ‘
ہیبت اللہ اخوندزادہ افغان طالبان کے رہنما ہیں جو مذہب اسلام کے عالم ہیں اور قندھار سے آتے ہیں۔ مانا جا تا ہے کہ انہوں نے ہی طالبان کی سمت بدلی اور اسے موجودہ حالت میں پہنچایا ۔طالبان کے گڑھ رہے قندھار سے ان کے تعلق انہیں طالبان کے درمیان اپنی پکڑ بنانے میں مدد کی ۔