نئی دہلی :(ایجنسی)
مرکزی وزیر امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے منگل کو نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ آج صدارتی انتخابات پر بی جے پی کی اہم میٹنگ سے پہلے ہوئی ہے۔
ایسی صورت حال میں یہ قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ کیا ایم وینکیا نائیڈو حکمراں پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گے؟ معلوم ہوا ہے کہ سنگھ اور نڈا کو پارٹی نے صدارتی انتخاب پر اپوزیشن سمیت مختلف جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
نائیڈو کے ساتھ شاہ، سنگھ اور نڈا کی ملاقات اہمیت رکھتی ہے کیونکہ آج بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کے نام پر ذہن سازی ہونی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میٹنگ میں شرکت کر سکتے ہیں۔