ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا نے کہا کہ ڈبلیو ایف آئی کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ان کی لڑائی اب سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالت میں لڑی جائے گی۔ دہلی پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 15 جون کو عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔ جب تک انصاف نہیں ملتا پہلوانوں کی قانونی جنگ سڑک کے بجائے عدالت میں جاری رہے گی۔
ہلوانوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ڈبلیو ایف آئی میں اصلاحات کے حوالے سے انتخابی عمل شروع ہو گیا ہے۔ ہم 11 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا انتظار کریں گے۔ اس کے بعد ونیش اور ساکشی نے ٹوئٹ کیا کہ وہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے بریک لے رہے ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کو، گوہاٹی ہائی کورٹ نے آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر 11 جولائی کو ہونے والے ڈبلیو ایف آئی انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔ عدالت نے جواب دہندگان، ڈبلیو ایف آئی کی ایڈہاک باڈی اور وزارت کھیل کو 17 جولائی کو ہونے والی سماعت کی اگلی تاریخ تک الیکشن ملتوی کرنے کا حکم دیا۔