ہردوئی :
تبدیلی مذہب کامعاملہ اب سیاسی رنگ اختیار کرگیا ہے اور اس کو بنیاد بنا کر یوپی کے مسلمانوں پر نفسیاتی دباؤ بنانے کی مہم کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے ۔ اب ہندوؤں کے جگت گرو سوامی یتیندرانند گری نے مطالبہ کیا ہے کہ دھرم پریورتن ایک بیماری کی شکل اختیار کر گیا ہے ، اس پر پابندی لگا نے کے لیے ملک کے تمام مدرسوں پر تالہ ڈال دیاجائے اور اگر مدرسوں کو چلانا ہے تو ان کو سرکاری سسٹم کے ضابطوں کا پابند بنا کر رکھا جائے۔
امراجالا کے مطابق بال ودیا بھون میں ایک گفتگو کے دوران شری پنچ دشنام جونا اکھاڑے کے سینئر مہامنڈ لیشور جیون دیپ پیٹھا دیشور جگت گرو گری نےکہاکہ مدرسوں میں پڑھانے والے مولویوں کی املاک واثاثوں کی جانچ ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکار نیا پارلیمنٹ ہاؤس بنا رہی ہے اس کے ساتھ نئے آئین کی بھی ضرورت ہے جس میں سناتن ہندوسنسکرتی کا خاص خیال رکھا جائے۔