بنگلور: (ایجنسی)
سانبھرذائقہ دار نہ بنانے پرایک شخص نے اپنی ماں اوربہن کا قتل کردیا۔ یہ واردات کرناٹک کے اترکنڈا ضلع میں پیش آئی۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق سدھ پورتعلقہ کے ڈوڈ مانے گاؤں کا رہنے والا منجو ناتھ ہلسرکل رات حالت نشہ میں گھر لوٹا اس نے کھانا نکالنے کو کہا، کھانے میں سانبھرتھا، سانبھر مزیدارنہ ہونے پروہ برہم ہوگیا اوراس نے اپنی ماں 42 سالہ پاروتی نارائن اوربہن اور19 سالہ رمیا نارائن کو مارپیٹ کران پربندوق سے گولی چلادی جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔