نئی دہلی؍ رامپور :(ایجنسی)
سپریم کورٹ نے سماج وادی پارٹی کے دبنگ لیڈر اعظم خاں کو ایک اور بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے رامپور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدام کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پہلی نظر میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ضمانت کی شرط مضحکہ خیز معلوم ہوتی ہے۔
دراصل اعظم خاں نے الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لگائی گئی ضمانت کی شرط کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ایک کیس میں ضمانت دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو یونیورسٹی کی 13.8 ہیکٹر زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت دی ہے۔