لکھنؤ :(ایجنسی)
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ یہ الیکشن 80 بمقابلہ 20 ہوگا۔ ایک نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ 80 فیصد حمایت ایک طرف اور 20 فیصد حمایت دوسری طرف ہوگی، میرے خیال میں 80 فیصد مثبت توانائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے، 20 فیصد نے ہمیشہ مخالفت کی ہے، مخالفت کریں گے۔ لیکن بی جے پی اقتدار میں ہےآئے گی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جو کسان مخالف ہیں، ترقی مخالف ہیں، غنڈوں، مافیا کی حمایت کرتے ہیں، وہ 20 فیصد اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
کانگریس کے ترجمان سریندر راجپوت نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے لوگ فرقہ پرستی میں ملوث لوگوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
ایک اور ٹی وی چینل کے پروگرام میں یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی متھرا کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جس کے پاس طاقت ہے، وہ متھرا کو بھی بنا ئے گا۔ انہوں نے کہا – ہمارے پاس ہمت ہے۔ ہم نے عوامی جذبات کے مطابق ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا۔ ہم نے ڈنک کی چوٹ پر جو کہا وہ کرکے دکھا دیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ یہ بنیاد پرستی نہیں ہے، یہ اپنے ماضی کی شاندار روایت کو بحال کرنے کی مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پانچ سالہ حکومت میں چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان یا کسی دوسرے فرقے سے وابستہ ہوں، وہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فسادات جب ہوتےہیں ،اگر ہندو کاگھر جلے گا، تو مسلمان کا گھر بھی محفوظ نہیں رہتا ہے۔ اگرہندو کا گھر محفوظ ہے ، تو مسلمان کاگھر بھی محفوظ ہے۔ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کےلیے فروری سے ووٹنگ شروع ہوگی۔ ریاست میں سات مرحلوں میں دوٹنگ ہو گی ۔ ووٹوں کی گنتی 10کو ہوگی۔