نئی دہلی :(ایجنسی)
وہاٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ ہے۔ یہ اپ ڈیٹ ان صارفین کے لیے ہے جو وہاٹس ایپ پیمنٹ سروس (WhatsApp Payment ) استعمال کرتے ہیں۔ اب وہاٹس ایپ پیمنٹ سروس کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایپ میں اپنا لیگل نام دینا ضروری ہے ۔
وہاٹس ایپ پیمنٹ کے ذریعے، صارفین یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (UPI) پر مبنی پیمنٹ فیچر کا یوز اس کے ایپ پر کرپاتے ہیں ، اس سروس کا یوز کرنے والے یوزرس کا نام بینک میں دئے گئے نام سے الگ نہیں ہوگا۔
یعنی وہاٹس ایپ سے یو پی آئی پیمنٹ کرنے والے یوزرس کا اصل نام دوسرے یوزرس دیکھ سکیں گے ۔ اس کو لے کر کمپنی نے اپنے FAQپیج پر جانکاری دی ہے ۔ یہ نام اس یوزر کو بھی دکھایا جائے گا جسے وہ پیسے ٹرانسفر کر رہا ہے ۔
وہاٹس ایپ صارفین کو قانونی نام دینے کی ضرورت نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کی گائیڈ لائنس کی وجہ سے پڑی ۔اس کا مقصد UPIپیمنٹ سسٹم میں فراڈ کو کم کرنا ہے ۔
وہاٹس ایپ اصل نام کی تصدیق کیسے کرے گا؟
فیس بک کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ نے کہا ہے کہ وہ لیگل نام کی تصدیق کے لیے صارف کے وہاٹس ایپ اکاؤنٹ کا فون نمبر استعمال کرے گی۔ یہ ایسوسی ایٹ نمبر کے ذریعے بینک اکاؤنٹ سے نام کی شناخت کرے گا۔
جب آپ WhatsApp پر پیمنٹ کا استعمال کرتے ہیں، تو دیگر UPI صارفین آپ کا لیگل نام دیکھ سکیں گے۔ یہ نام آپ کے بینک اکاؤنٹ میں دیا گیا ہے۔ WhatsApp ہندوستان میں ادائیگیوں کی سروس کو مقبول بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ یہ اس سروس کو استعمال کرنے پر صارفین کو کیش بیک انعامات بھی دیتا ہے۔