جموں وکشمیر پولیس نے کشمیر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج ومظاہرے کے لیے 21 لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔
بی بی سی ہند ی کے مطابق کشمیر کے آئی جی وجے کمار نےبتایا کہ پورے کشمیر سے 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک فنکار بھی ہے ، جو فلسطینیوں کی حمایت میں دیواروں پر تصویر بناتا ہے۔
27 سالہ مدثر گل کو جمعہ کے روز سری نگر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں دیوار پر تصویر بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دیوار کی پینٹنگ میں لکھا تھا ،’ ہم تمام فلسطینی ہیں۔‘
مدثر کے بھائی بدرالاسلام نے بتایا’جب پولیس نے اسے حراست میں لیا تو اسے پل پر چڑھنے کو کہا اور پھر انہوں نے کالی سیاہی سے اس تصویر کو مٹا دیا۔‘بدرالاسلام کا کہنا ہے کہ ’انہیں ایک دن پہلے حراست میں لیا گیا تھا لیکن پھر بھی پریوار کو ان کے اوپھر لگے الزام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔