غزہ :
فلسطین کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر جاری بمباری میں شہدا کی تعداد 70ہو گئی ہے۔ شہداء میں 17 بچے، 6 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہے ،جبکہ بمباری میں چار سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزید کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ بدھ کے روز اسرائیلی بمباری میں الشروق بلڈنگ کو زمین بوس کرنے کے لیے چار تباہ کن میزائل داغے گئے۔ اس دس منزلہ عمارت میں اکثر دفاتر میڈیا ہاؤسسز کے بتائے جاتے ہیں۔
غزہ کے شہید’حمزہ‘ کی کفن میں مسکراتی لاش
اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 17 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قدس نیوز نیٹ ورک نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے 11 سالہ حمزہ کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہید 11 سالہ حمزہ کفن میں لپٹا مسکرا رہا ہے اور شہید بچے کے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے۔
حمزہ کی کفن میں لپٹی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسرائیلی مظالم پر سیخ پا ہیں۔