لکھنؤ : (ایجنسی)
آئی ایس آئی ماڈیول کے مزید تین مشتبہ دہشت گردوں کو یوپی اے ٹی ایس نے ریاست کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیا ہے۔ اس میں پریاگ راج کے کریلی سے محمد طاہر عرف مدنی ، رائے بریلی کے اونچھ ہار سے محمد جمیل اور پرتاپ گڑھ کے مہیش گنج سے محمدامتیاز عرف کالو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل میں درج معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے اب تک کل 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں بدھ کو گرفتار کئے گئے طاہر، جمیل اور امتیاز کے علاوہ ذیشان ،عامر اورمول چندر کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے ۔
پرشانت کمار نے بتایا کہ ان کامنصوبہ پردیش کے الگ الگ حصوں میں دھماکہ کرنے کا تھا۔ بدھ کو گرفتار کئے گئے تینوں نوجوانوں کو یوپی اےٹی ایس نے پکڑکر اسپیشل سیل دہلی کے حوالہ کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پریاگ راج سے ایک دن پہلے گرفتار کئے گئے ذیشان کے گھر سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان پٹ ایک ہفتہ قبل ملا تھا جس پر کارروائی کی جا رہی تھی۔ جس کے بعد سرویلانس کی مدد سے ان پٹ اکٹھا کیا گیا اور تقریباً 6 لوگوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ اس میں منگل کو گرفتار کیے گئے تین مشتبہ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ بتادیں کہ منگل کو یوپی اے ٹی ایس کی مدد سے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ملک کے الگ الگ ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کل چھ لوگوں کو گرفتار کیاتھا۔ ان میں سے یوپی اے ٹی ایس نے تین لوگوں کولکھنؤ ، رائے بریلی اور پریاگ راج سے گرفتار کیا تھا۔