کانپور : (ایجنسی)
کانپور میں ایک دکاندار پر نئے طریقے سے اسلام کو فروغ دینے کاالزام لگا ہے ۔ اس دکاندار کے بل کے نیچے ’اسلام دی انیلی سلوشن ‘ لکھ کر صارفین کو دیا جاتا تھا۔ یہ بل کی کاپی کسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انتظامیہ میں ہڑکمپ مچ گیا۔ فی الحال دکاندار سے کانپور پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔
کانپور کے سابق کمشنر اور آئی اے ایس افسر افتخار الدین پر تبدیلی مذہب کی تحقیقات خود کانپور میں جاری ہے ، اس لیے اس معاملہ کو سوشل میڈیا میں جوڑ کردیکھا جا نے لگا ہے۔ معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد پولیس نے دکاندار سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
کانپور کے میسٹن روڈ میں بیچ والے مندر کے پاس والی گلی میں سلیم نام کے شخص کی دکان ہے ۔ یہ پلاسٹک کی دکان ہے ۔ جس کی کئی اضلاع میں سپلائی ہے۔ اس دکان کا ایک بل 4750 روپے کا سامنے آیا ہے، جس میں سب سے نیچے لکھا ہے کہ ’ اسلام دی انیلی سلوشن ‘ یہ بل اسی 18 اکتوبر کا بنا ہوا ہے ۔
بل کے ذریعے اسلام کی تبلیغ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جانے لگی۔ کانپور کمشنر نے فوراً معاملے کی جانچ ڈی سی پی پرمود کمار کو کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی پی کی ٹیم نے دکاندار کو بلاکر پوچھ گچھ شروع کردی۔ ڈی سی پی پرمود کمار کا کہنا ہے کہ دکان کے بل میں نیچے ’اسلام دی انیلی سلوشن‘ لکھا ہے ۔
اس معاملے میں آج تک کی ٹیم دکاندار کاموقف جاننے کے لیے ان کی دکان پر پہنچی تو اسٹاف نےدکان کا شٹر گرا دیا۔ دکاندار کی طرف سے کوئی سامنے آیا ہے ۔ پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے جانچ کرنے میں مصروف ہے ۔