مقبوضہ بیت المقدس :
اسرائیلی حکام نے 13 سال تک جیل میں قید رہنے والے فلسطینی کو رہا کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد راشد حمایل کا تعلق نابلس کے جنوبی قصبے بیتا سے ہے اور وہ 13 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہا تھا۔ دوسری جانب صہیونی جیل میں 2سال سے پابند سلاسل 34 سالہ فلسطینی مصعب ہور نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ مصعب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال مین صوریف گائوں سے ہے۔ اسے 24 اکتوبر 2019ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔