لکھنؤ :
کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یوگی حکومت نے ریاست بھر میں 35 گھنٹے کا کورونا کرفیو نافذ کیا ہے۔ غازی آباد اور نوئیڈا سمیت یہ کرفیو آج رات آٹھ بجے سے پیر صبح 7 بجے تک رہے گا۔ اس دوران تمام اضلاع میں فائر محکمہ وہ صفائی ستھرا ئی کے لیے خصوصی مہم چلا کرسینٹائزیشن و فاگنگ کی جائے گی۔ اس دوران صرف ضروری اشیاء کے لئے رعایت ہوگی۔
صرف یہی نہیں اب پوری ریاست میں ہر اتوار کو ہفتہ وار بند رہے گا۔ جن اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے وہ جاری رہے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیم -11 کے ساتھ ورچوئلمیٹنگ میں لیا۔ ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بغیر ماسک کے باہر نکلنے پر پہلی بار ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر آپ اس کے بعد بھی نہیں مانتے ہیں تو دوسری بار 10 گنا زیادہ جرمانہ عائد ہوگا۔ صد فیصد ٪ لوگوں کو ماسک پہننا اور سماجی دوری پر عمل کرانا یقینی بنانا ہوگا۔
چیف سکریٹری ہوم اونیش اوستی نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔ اس میں کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مقامی سطح پر ایس ایچ او کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس پر عمل کرائیں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ تمام پولیس افسران اور انتظامی افسران خود چیکنگ مہم چلائیں گے۔