کولکاتا: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں تعینات آئی پی ایس آفیسر اپنے میڈیکل تجربے کو بروائے کار لاکر کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنے ساتھی افسران کی مدد کر رہے ہیں۔ حسین مہدی رحمن مالدہ میں ایڈیشنل سپرنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) ہیں۔ یونین پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے سے قبل انہوں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایودھیا: پی ایم مودی نے رام مندر ماڈل پر مبنی تاریخی ڈاک ٹکٹ کا کیا اجراء
رحمن نے بتایا کہ وہ اپنی صبح اپنے پولیس ساتھیوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے سے شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سینئر اور ضلع ایس پی الوک راجوریا نے انہیں حوصلہ دیا کہ وہ اپنے میڈیکل تجربے سے پولیس افسران و اہلکار کو فائدہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی صحت کی نگرانی اور انہیں مشورہ دینا اچھا لگتا ہے۔