نئ دہلی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف ملک گیر سطح پر کریک ڈاؤن پر ملک کی اہم مسلم تنظیموں نے سخت ردعمل ظا ہر کیا ہے ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے بھی ان چھاپوں پر انگلی اٹھائ ہے مشاورت نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہاکہ pfi کے دفاتر پر ملک گیر چھاپے اور فرضی الزامات اور مفروضوں پر اس کے رہنماؤں کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔ اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے حکومت کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ سب کو ایک آواز میں اس کی مذمت کرنی چاہیے۔امید ہے تنظیم کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔