نئ دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ہفتہ کو یوم دستور کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ’’آج 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کی برسی ہے۔ 14
سال پہلے جب ہندوستان اپنے آئین اور اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، اسی دن انسانیت کے دشمنوں نے ہندوستان پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ کیا۔ میں ممبئی دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘