19
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کو لے کر طلباء اور یونیورسٹی کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔ اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے یونیورسٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس سال سی یو ای ٹی کے تحت صرف 20 کورسز میں داخلے کئے جائیں گے۔ جبکہ طلباء کا ایک گروپ یونیورسٹی میں تمام داخلوں کے لیے سی یو ای ٹی کو لازمی قرار دینے پر بضد ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اگر سی یو ای ٹی سے متعلق ان کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو وہ جامعہ انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے
بی جے پی کی طلبا ونگ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جامعہ یونٹ کا کہنا ہے کہ جامعہ کے تمام کورسز میں داخلہ صرف سی یو ای ٹی کے ذریعے دیا جانا چاہیے۔ سی یو ای ٹی کے مکمل نفاذ کے لیے اے بی وی پی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں مظاہرہ بھی کر رہی ہے۔ ودیارتھی پریشد کے ارکان کے مطابق احتجاج میں شامل طلبا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس کی وہ سخت مخالفت کرتے ہیں اور اس نوٹس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔