نئی دہلی :
کورونا بحران کے درمیان ویکسین پر پی ایم مودی کی تنقید کرنے پر 17 لوگوں کی گرفتاری کا معاملہ طول پکڑتا جار ہا ہے ۔ اسی معاملے پر کانگریس نے سرکار کو گھیرنے کا من بنا لیا ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر پروفائل کی ڈی پی میں ایک کالے رنگ کا پوسٹر لگایا ہے ، اس پوسٹر میں لکھا گیا ہے : ’مودی جی ، ہمارے بچوںکی ویکسین بیرون ملک کیوں بھیج دیا؟ راہل گاندھی نے اسی پوسٹڈر کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ،’ مجھے بھی گرفتار کرو‘
بتادیں کہ حال ہی میں دہلی پولیس نے اس طرح کے پوسٹر لگانے کے الزام میں 17 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ الگ الگ تھانوں میں 21 ایف آئی آر اور 17 گرفتاری ہونے کے بعد کانگریس نے یہ معاملہ مرکز کے خلاف مہم بنا کر چلادیا ہے، جس کے بعد اس معاملے نے طول پکڑلیا اور سرکار اپوزیشن کے نشانہ پر آگئی ۔
اتوار کے دن جہاں پہلے راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹرکو شیئر کرتے ہوئے چیلنج بھرے انداز میں کہاکہ مجھے گرفتار کرو، وہیں پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹر کی پروفائل فیکچر کو پوسٹر سے تبدیلی کردیا۔ راہل و پرینکا کے بعد اسی سلسلے میں رندیپ سرجے والا سمیت کانگریس کے تمام لیڈروں نے بھی اسے ایک کمپین کی طرح لیتے ہوئے اپنی اپنی ٹویٹر پروفائل فیکچر ،تنازع سے گھرے پوسٹر سے بدل ڈالی ہے۔
یہ مہم صرف پارٹی عہدیداروں تک ہی محدود نہیں ہے ،کانگریس کے مین ٹویٹر ہینڈل سے لے کر اسٹیٹ سطح پر بنائے گئے تمام ہینڈل کی بھی پروفائل فیکچر بدل دی گئی ہے،ایسے میں کیا ان تمام کے خلاف معاملہ درج ہوگا۔ یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔
دوسری طرف تیجسوی یادو نے اپنے ٹویٹر پر طنزبھرے انداز میں لکھا ہےواجب سوال کا جواب دینا چاہئے جب نہیں تو سوال پوچھنے والوں کو گرفتار کرنا چاہئے، کرنا چاہئے کہ نہیں؟؟