نئی دہلی :
ڈرارئیونگ لائسنس (ڈی ایل ) بنوانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس آپ کا ایک ڈرائیونگ ٹیسٹ لیتا ہے، جس کے بعد آپ کولرننگ لائسنس ملتا تھا اور اس کےبعد پرمانیٹ ،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب آپ کو کسی آر ٹی او میں ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے نئے اصول کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق لائسنس کے لیے آپ کسی بھی تسلیم شدہ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یہاں سے ٹریننگ پوری کرنے اور ایک ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد آپ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائےگا۔ اس صورت حال میں آپ کو کسی آر ٹی او میں جاکر ڈرائیونگ ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزارت نےتسلیم شدہ ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر کے لیے لازمی گائڈ لائنس مرتب کردیا ہے۔ یہ گائڈ لائنس یکم جولائی 2021 سے لاگو ہوں گی۔ ان سینٹر میں داخلہ لینے والے امیدواروں کو مناسب ٹریننگ اور معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ان سینٹر پر ہونے والے امتحان کو کامیابی کے ساتھ کلیئر کرنے والے امیدواروں کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تسلیم شدہ ڈرائیونگ سینٹر سے گاڑی چلانے کی ٹریننگ لینے کے بعد ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس پانے میں مدد ملے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تسلیم شدہ سینٹروں کے ذریعہ دئے گئے تصدیق نامہ پانچ سال کے لیے لاگو رہے گا اور اسے ریونیو کیاجاسکے گا ۔ ہلکے موٹر وہیکل ڈرائیونگ کورس کی زیادہ سے زیادہ میعاد چار ہفتہ میں 29 گھنٹے کی ہوگی۔