لکھنؤ :(نامہ نگار)
یو پی اے ٹی ایس کے ذریعے مبینہ تبدیلی مذہب کے معاملے میں گرفتار عمر گو تم کے بیٹے عبداللہ گوتم کو کو عدالت نے آج سات دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا ۔
وہیں گجرات میں قید عمرگو تم کو واپس لکھنؤ جیل میں شفٹ کردیاگیا۔اے ٹی ایس نے عبداللہ کا سات دن کا ہی ریمانڈ مانگا تھا۔ان کے وکیل ایڈووکیٹ ابوبکر سباق نے بتایا کہ سماعت کے دوران عبداللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا،جبکہ عمر گوتم کی اہلیہ اور بیٹی بھی کورٹ میں موجود تھیں۔
واضح رہے عبداللہ پر اپنے والدعمر گوتم اور مولانا جہانگیر قاسمی کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔اے ٹی ایس کے دعوے کے مطابق جس اکاؤنٹ سے عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی کو رقم آتی تھی اسی اکاؤنٹ سے عبداللہ کے کھاتے میں رقم آتی تھی۔ اب اے ٹی ایس یہ پتہ لگانا چاہتی ہے کہ تبدیلی مذہب کرنے والوں کے کھاتے میں کتنی اور کس کو رقم پہنچائی گئی۔