اقوام متحدہ:بھارت کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں سے متعلق قانونی معاملات میں انصاف کی واشنگٹن کی اپیل کو "غیر ضروری” اور "ناقابل قبول” قرار دینے کے بعد، اقوام متحدہ نے میدان میں اترتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام شہری آزادانہ اور منصفانہ طور پر ملک کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ،خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے یہ رپورٹ کیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان، اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو امید ظاہر کی کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ کسی بھی ملک میں انتخابات کا انعقاد، لوگوں کے سیاسی اور شہری حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، اور تمام شہری آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
دجارک نے یہ ریمارکس دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے بعد آنے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل ہندوستان میں سیاسی بے چینی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہے۔
"ہم بہت امید کرتے ہیں کہ ہندوستان میں، جیسا کہ کسی بھی ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں، سیاسی اور شہری حقوق سمیت ہر ایک کے حقوق محفوظ ہوں، اور ہر کوئی آزاد اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کےلئے آزاد ہو۔
اقوام متحدہ کا یہ بیان کیجریوال کی گرفتاری اور کانگریس پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے سلسلے میں امریکہ کی طرف سے اسی طرح کے ردعمل کے بعد آیا ہے۔ بدھ کے روز، ہندوستان نے کیجریوال کی گرفتاری کے بارے میں احتجاج کے لیے ایک سینئر امریکی سفارت کار کو طلب کرنے کے بعد، واشنگٹن نے اپنے موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کی حمایت کرتا ہے۔