نئ دہلی: مسلمانوں کی وفاقی تنظیم سمجھی جانے والی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں نئ انتظامیہ کے انتخابات بحسن وخوبی انجام پاگئے ،ارکان مشاورت نےایڈوکیٹ فیروز انصاری کو منتخب کیا ۔ علاوہ ازیں 17 اراکین عاملہ کا انتخاب بھی ووٹنگ کے ذریعہ عمل میں آیا ہے ۔ مشاورت کے صدر کیلئے دو امیدوار وں کے درمیان ووٹنگ ہوئی تھی جس میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کی جیت کا اعلان کیاگیا ۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل فیروز انصاری اور عامر ادریسی مشاورت کے صدر کیلئے امیدار تھے ۔ فیروز انصاری کو 68 ووٹ ملے جبکہ عامر ادریسی کو 51 ووٹ حاصل ہوۓ۔ ۔
جماعت اسلامی ہند نے اپنے بعض تحفظات کے سبب انتخاب میں حصہ نہیں لیاتھا ۔ علاوہ ازیں 17 عاملہ کے اراکین کا انتخاب بھی ووٹنگ کے ذریعہ عمل میں آیا ہے جن میں مشاورت کے سابق صدر نوید حامد ۔ کنور دانش علی ، شمائل نبی ۔ پروفیسر ظل الرحمن ، ایڈوکیٹ اعجاز مقبول ، ڈاکٹر فیاض قاسمی ، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ، سید ثناءاللہ ۔ ڈاکٹر کوثر عثمان ، ڈاکٹر شیس تیمی ، انوارالہدی ، پروفیسر وسیم احمد ، منصور آغا، نثار احمد کے نام شامل ہیں ۔دو خاتون کا بھی انتخاب عمل میں آیا ہے ۔نصرت شیروانی اور عابدہ انعامدار( پونے) ۔دوسری طرف کئ دیگر امیدوار کامیاب نہیں ہوسکے ان میں ڈاکٹر تسلیم رحمانی ،مولانا عبدالحمید نعمانی ،ڈاکٹر عاقل سید اور قاسم سید وغیرہ شامل ہیں ،منتخب صدر مارچ میں حلف لیں گے جب تک نوید حامد ازروۓ نیے دستور ذمہ داری نبھائیں گے ۔یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مشاورت نیے عزم کے ساتھ اپنے مقاصد کی جانب رواں دواں ہوگی