بین الاقوام علما اتحاد کے سربراہ علامہ یوسف القرضاوی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ مصری نژاد قطری عالم دین کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی حالت بہتر ہے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی 1926ء کو مصر کے شہر المحلہ کے علاقے صفط تراب میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 95 سال ہے۔
مصری حکومت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ مصر کی عدالتوں میں ان کے خلاف کئی مقدمات بھی قائم ہیں۔ ان پر 25 جنوری کے دوران جیل پردھاوا بولنے پر اکسانے اور مصری حکومت کے خلاف تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔ انہیں ان کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہےاور ان کا نام دہشت گرد عناصر کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔