نئ دہلی( آرکے بیورو)عام آدمی پارٹی میں سب سے بڑے اور طاقتور دبنگ مسلم چہرے کی شناخت رکھنے والے امانت اللہ خان نے آج جمعیتہ علما ہند کے صدر اور بزرگ مسلم رہنما مولانا سید ارشد مدنی نے ان کے صدر دفتر میں ملاقات کی،اس ملاقات میں امانت اللہ خان نے موصوف کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مولانا کی ہمہ جہتی خدمات کو سراہتے کے ساتھ ملک کی تازہ ترین صورتحال اور مسلمانوں پر اس کے دباؤ کو ختم کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا نیز ان سے رہنمائی کی درخواست کی ،حضرت مولانا نے امانت اللہ کو تلقین کی کہ وہ ملک و ملت کی خدمت انجام دیتے رہیں اور اللہ سے مدد کے طالب رہیں
یہ خیر سگالی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئ ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کی ہندوتو
پالیسی سے سیکولر کمیونٹی خاص طور سے مسلمانوں میں اضطراب اور ناراضگی پائ جاتی ہے اس کے باوجود امانت اللہ کے لیے ان کے دلوں میں نرم گوشۂ ہے کیونکہ مسلمانوں کی آواز سمجھے جاتے ہیں ۔مسلم جماعتوں کی اعلی قیادت سے ان کے نیاز مندانہ مراسم ہیں کل ہی انہوں نے امیر جماعت اسلامی سید سعادت اللہ حسینی سے ملاقات کی تھی ۔