سردھنہ :مغربی اتر پردیش کے بی جے پی لیڈر سنگیت سوم نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ستیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سنگیت سوم نے کہا کہ ’’جس طرح ایک طبقے کی آبادی بڑھ رہی ہے، جس طرح سے دہشت گردی پھیل رہی ہے، ایسے میں راجپوت سماج کو پھر سے ہتھیار اٹھانا ہوں گے۔‘‘
واضح ہو کہ کہ سنگیت سوم سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں میرٹھ کی سردھانا سیٹ سے الیکشن ہار گئے تھے۔ سنگیت سوم 2013 کے مظفر نگر فسادات کے بھی ملزم ہیں۔
سنگیت سوم نے یہ بیان چھتری سماج کے پروگرام میں دیا۔ یہ پروگرام دسہرہ کے موقع پر ہتھیاروں کی پوجا کے لیے رکھا گیا تھا۔ سنگیت سوم نے صحافیوں کو بتایا کہ آنے والے وقت میں ہتھیاروں کی ضرورت ہوگی کیونکہ ایک طبقہ کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت سماج ہتھیار اٹھائے تو کوئی سر سے دھڑ الگ کرنے کی بات نہیں کرے گا اور دہشت گردی کی بات نہیں کرے گا۔