نئ دہلی : اس وقت سماجوادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی صحت سے وابستہ بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق میدانتا اسپتال نے ملائم سنگھ یادو کا تازہ ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ اسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی حالت سنگین ہے اور وہ ابھی بھی لائیو سیونگ ڈرگس پر ہیں ۔ اکھیلیش یادو ، شیوپال یادو سمیت کنبہ کے اراکین دہلی میں ہی موجود ہیں۔ جمعرات کی صبح اکھیلیش یادو جب اپنی رہائش گاہ سے میدانتا اسپتال کیلئے نکلے تو انہوں نے کارکنان سے بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ طبیعت میں ہلکی بہتری ہے ، سب دعا کریں ۔ کارکنان میں اکھیلیش یادو سے ملاقات کے بعد کافی جوش اور خوشی تھی ۔