کابل :
افغان صدر اشرف غنی نے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے ملک چھوڑدیا،اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک سے روانہ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر ملک چھوڑنے کے تاجکستان پہنچ گئے ہیں، طالبان نے پورے امارت اسلامیہ افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، کابل میں قبضہ کرنے سے پہلے افغان حکومت سے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کیے تھے۔