واشنگٹن :
اگر طالبان افغانستان میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چین اسے ایک حکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یو ایس نیوز نے ایک امریکی جریدے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ چین کی فوج اور نئے انٹیلی جنس تشخیص کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال نے چین کو دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ شکل دینے پر اکسایا ہے۔