آصف محمد خاں گرفتار،سات دن کے لیے عدالتی تحویل میں جیل بھیجے گیے۔
نئ دہلی کانگریس کے دبنگ لیڈر اور اوکھلا سے سابق ممبر اسمبلی آصف محمد خاں کو دہلی پولیس نے گرفتارکرلیا ۔ان پر ایم سی ڈی ملازمین کے ساتھ مارپیٹ اور گالی گلوج کا الزام ہے۔ شاہین باغ پولیس نےگرفتاری کے بعد ان کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے اپنی تحویل میں سات دن کے لیے جیل بھیج دیا۔
تفصیل کے مطابق انہوں نے ایم سی ڈی ملازمین کو مرغا بھی بنایا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا،متعلقہ محکمہ کے انسپکٹر رام کشور نے شاہین باغ پولیس تھانے میں تحریر دے کر سرکاری کام کاج میں مداخلت کا الزام لگایا۔ اس تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا اورپھر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو سات دن کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا.