اگرتلہ ایجنسی
تریپورہ کے وزیر اعلی بپلب دیو نے یو اے پی اے کے تحت جرنلسٹوں،انسانی حقوق کارکنوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں پر تھوپے مقدموں پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے واضح رہے اسٹیٹ پولیس نے ایک سو دو لوگوں پر دہشت گردی مخالف قانون کا سہارا لے کر مقدمے درج کیے تھے ان پر فرضی ویڈیو چلا کر امن و قانون بگاڑنے کا الزام لگایا تھا۔
وزیر اعلی کے حکم کے بعد ظاہر ہے ان مقدمات کو رفع دفع کر دیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے اے ڈی جی پی کو یہ حکم پہنچا دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے نے 17 نومبر کو انصار اندوری،پی یو سی ایل کے مکیش اور جرنلسٹ شیام میرا سنگھ کو راحت دی تھی ۔اسی کے ساتھ یہ ہدایت بھی دی تھی کہ سرکار ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرے۔