نئ دہلی نامہ نگار
سرکردہ سماجی کارکن اوور سی اےاے مخالف تحریک کے معروف چہرے شرجیل امام کو الہ باد ہائ کورٹ نے ضمانت دے دی۔یہ معاملہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کی گئ ایک تقریر سے متعلق تھا ۔علی گڑھ سول لائنز تھانہ میں درج ایف آئی آر میں ان پر دیش دروہ اور مذہبی منافرت کو بڑھاو ا دینے کا الزام لگا یا گیا تھا۔حالانکہ اس ضمانت کی بنیاد پر جیل سے رہائ نہیں ملے گی کیونکہ ابھی کئ دیگر معاملات میں ضمانت ہونی ہے ،خاص طور سے جامعہ تشدد اور دہلی میں مسلم مخالف فساد سے متعلق معاملے۔
اس فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوۓ ان کے چھوٹے بھائی مزمل امام نے کہا کہ یہ ان کی رہائ کی سمت میں ایک اور قدم ہے ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دکھاتا ہے کہ آخرکار جھوٹ،پروپیگنڈہ اور جادو ٹونا پر سچ کی فتح ہوتی ہے۔امام کو اروناچل پردیش اور آسام میں ایک ہی تقریر ک معاملہ میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔