Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
اگست 8, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result

Support Us
Home خبریں

آبادی پر کنٹرول کے لیے پاپولیشن آرمی کا قیام

RK News by RK News
جولائی 20, 2021
in خبریں
0
آبادی پر کنٹرول کے لیے پاپولیشن آرمی کا قیام
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گوہاٹی :

ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ایک ‘’پاپولیشن کنٹرول آرمی‘ بنانے کا اعلان پیر کے روز ریاستی اسمبلی میں کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جن سنکھیا نیئنترن سینا‘ (پاپولیشن کنٹرول آرمی) میں فی الحال ایک ہزار افراد پر مشتمل ‘’فورس‘ کی تقرری کی جائے گی۔ یہ افراد نشیبی آسام کے مسلم اکثریتی علاقے میں گھر گھر جائیں گے۔ انہیں آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے بیدار کریں گے اور مانع حمل اشیاء تقسیم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سرما نے اسمبلی کو بتایا، ”نشیبی آسام کے چر چپوری علاقے کے رہنے والے تقریباً ایک ہزار نوجوانوں کو اس کام پر مامور کیا جا رہا ہے۔ وہ لوگوں میں آبادی کے حوالے سے بیداری پیدا کریں گے اور مانع حمل اشیاء تقسیم کریں گے۔ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے حکومت کے تسلیم شدہ سماجی صحت کارکنوں (آشا) کی ایک علیحدہ فورس بنانے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد کے سلسلے میں عوامی شعور کی بیداری کا کام لیا جائے گا۔‘‘

بی جے پی کے اس رہنما نے کہا کہ سن 2001 سے سن 2011 تک آسام میں ہندوؤں میں شرح پیدائش 10 فیصد تھی جبکہ مسلمانوں میں یہی شرح تقریباً 29 فیصد رہی۔ ہیمنت سرما نے دعویٰ کیا، ”کم آبادی کی وجہ سے آسام میں ہندوؤں کے طرز زندگی میں کافی بہتری آئی ہے۔ ان کے پاس بڑے مکانات اور گاڑیاں ہیں۔ ان کے بچے ڈاکٹر اور انجینئر بن رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سرما کس بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں، یہ بات واضح نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سرما آبادی پر کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات کو سختی سے نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ پہلے بھی مختلف متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں، جن کے خلاف زبردست عوامی ناراضگی کا اظہار ہوتا رہا ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا، تو ایک دن ہندوؤں کے مقدس ترین مندروں میں سے ایک، آسام کے کامکھیا مندر کی زمینوں پر بھی (مسلمانوں کا) قبضہ ہو جائے گا۔‘‘

انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا، ”اگر آسام میں مسلم برادری غربت اور ناخواندگی جیسی سماجی برائیوں پر قابو پانا چاہتی ہے، تو اسے خاندانی منصوبہ بندی کا مناسب طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے خاندانوں کو چھوٹا کیسے رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آبادی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ غربت اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی، جب تک آبادی میں اضافے کو کنٹرول نہ کیا جائے۔‘‘

آسام کے وزیر اعلیٰ نے آبادی پر کنٹرول کے لیے رضا کارانہ نس بندی اور دو سے زائد بچوں والے خاندانوں کو حکومتی فلاحی اسکیمو ں نیز سرکاری ملازمتوں سے محروم رکھنے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سرما کی ان تجاویز سے تحریک پا کر اتر پردیش اور بی جے پی کی حکومت والی دیگر ریاستوں کی حکومتوں نے بھی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے اسی طرح کے اقدامات کی تجاویز پیش کی ہیں۔

آسام اسمبلی میں سولہ اراکین والی سیاسی جماعت آل انڈیا ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایم) کے جنرل سیکرٹری اور رکن اسمبلی امین الاسلام کے مطابق یہ فرقہ وارانہ سیاست ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دراصل ریاست میں غربت اور ناخواندگی کا مسئلہ بنیادی طور پر خراب حکومتی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

بھارتی مسلم تنظیموں کی انجمن کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کو شکایت ہے کہ ہیمنت سرما نے جب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے، وہ اکثر غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

بہارمیں سخت پابندیاں نافذ ،ایک بار پھر نہیں ہو سکے گی اجتماعی نمازعید

Next Post

سب کو معلوم ہے اویسی کی پارٹی کس کے اشارے پر چلتی ہے : تیج پرتاپ یادو

RK News

RK News

Related Posts

منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل
خبریں

منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل

اگست 7, 2022
نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں
خبریں

نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں

اگست 7, 2022
غزہ پر اسرائیلی بمباری ،6بچوں سمیت24شہری جاں بحق،عالمی برادری خاموش
خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری ،6بچوں سمیت24شہری جاں بحق،عالمی برادری خاموش

اگست 7, 2022
میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند
خبریں

میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

اگست 6, 2022
پارلیمان سیشن کے دوران بھی  کسی رکن کی گرفتاری ممکن: نائیڈو
خبریں

پارلیمان سیشن کے دوران بھی کسی رکن کی گرفتاری ممکن: نائیڈو

اگست 6, 2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سیمینار "مودی @ 20” کے خلاف طلباء کا سخت احتجاج
خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سیمینار "مودی @ 20” کے خلاف طلباء کا سخت احتجاج

اگست 5, 2022
Next Post
سب کو معلوم ہے اویسی کی پارٹی کس کے اشارے پر چلتی ہے : تیج پرتاپ یادو

سب کو معلوم ہے اویسی کی پارٹی کس کے اشارے پر چلتی ہے : تیج پرتاپ یادو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 86.7k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

آصف محمد خان اپنے الزامات کا ثبوت دیں:جرنلسٹ فرحان یحییٰ کا چیلنج

جون 17, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1
منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل

منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل

اگست 7, 2022
نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں

نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں

اگست 7, 2022
غزہ پر اسرائیلی بمباری ،6بچوں سمیت24شہری جاں بحق،عالمی برادری خاموش

غزہ پر اسرائیلی بمباری ،6بچوں سمیت24شہری جاں بحق،عالمی برادری خاموش

اگست 7, 2022
میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

میڈیا سرکار کی پی آر ایجنسی بن گیا ہے: جماعت اسلامی ہند

اگست 6, 2022

أخبار حديثة

منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل

منی پور میں حالات کشیدہ،انٹرنیٹ خدمات معطل

اگست 7, 2022
نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں

نتیش بابو کبھی بھی’ سیاسی دھماکہ’ کرسکتے ہیں

اگست 7, 2022
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

Posting....
<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->