نئی دہلی :(ایجنسی)
وزارت داخلہ نے مبلغ ذاکر نائک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر عائد پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی ہے۔پہلی بار اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی 17 نومبر 2016کولگائی گئی تھی۔ ذاکر نائک کے ادارے پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔2016 میں پابندی عائد کیے جانے سے کچھ پہلے حکومت نے ذاکر نائک کےادارے پر بیرون ملک سے چندہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔