نئی دہلی : دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خاں نے بنگلہ والی مسجد مرکز حضرت نظام الدین کھلوانے کے لیے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نےسماعت کرتے ہوئے اسے کھولنے کا حکم دیا۔ واضح رہے گزشتہ سال کورونا کے بڑھتے معاملات کے تعلق سے تبلیغی جماعت کے افراد پر اسے پھیلانے کے الزام لگایا گیا تھا اور کافی گرفتاریاں ہوئی تھیں ، اسی دوران بنگلہ والی مسجد مرکز حضرت نظام الدین پر تالہ لگایا دیا گیا تھا۔ کم وبیش ایک سال تک اس پر تالہ پڑا رہا ۔ اب عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کووڈ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے بنگلہ والی مسجد میں پنچ وقتہ نماز ادا کی جاسکے گی۔ یہ اس لحاظ سے بڑی خبر ہے کہ مسجد بنگلہ والی مرکزحضرت نظام الدین میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں ،یہاں جماعتیں قیام کرتی ہیں اور جماعتیں بن کر نکلتی ہیں۔یہ معاملہ تعطل کا شکار تھا۔