لکھنؤ :(ایجنسی)
جمعرات کو بہوجن سماج پارٹی نے امیدواروں کی دو سری لسٹ جاری کی۔ پہلی لسٹ میں چھ جبکہ دوسری لسٹ میں 53 امیدواروں کے ٹکٹ کااعلان کیا گیاہے۔ کئی ایسے نام بھی اس لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں جو دوسری پارٹیوںکو چھوڑ کر آئے ہیں۔ ایس پی چھوڑ کر آنےوالے کندرکی ایم ایل اےجاجی رضوان کو بی ایس پی نے کندرکی سے ٹکٹ دیاہے۔ اسی طرح ایس پی چھوڑ کر آنے والے سابق ایم ایل اے مول چند چوہان کو دھام پور سے ہی بی ایس پی نے ٹکٹ دیاہے۔