بیجنگ:چین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ایران حالیہ صورتحال کو اچھی طرح سنبھال لے گا اور خطے کو شورش میں نہیں ڈالے گا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر بات کی۔چین نے ایران کی جانب سے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کو سراہا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں تصادم بڑھنے سے روکنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔
ادھر امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی۔
جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے ایران نے اسرائیلی حملے کی وارننگ پہلے دی تھی انہوں نے کہا کہ ایران سے پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔
جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں